خیابان ششماہی تحقیقی مجلہ
خیابان جامعہ پشاور کا تحقیقی مجلہ ہے۔خیابان کا اجرا مئ ۱۹۵۸ میں ہوا تھا۔ ۲۰۱۰ء تک اس کے ۲۱ شمارے شائع ہو چکے ہیں۔ خیابان اپنے معیار اور مواد کے حوالے سے پوری اردو دنیا میں منفرد مقام کا حامل ہے ۲۰۰۶ سے خیابان کو نئے انداز میں ششماہی تحقیقی مجلہ بنا دیا گیا ہے۔ خیابان ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے منظور شدہ ہے اور آئی۔ سی۔ آئی انڈکسٹ ہے۔ اس میں شائع ہونے والے تمام مقالات مشاورتی بورڈ سے منظور کروائے جاتے ہیں۔
خیابان میں اردو/فارسی زبان و ادب پر لکھے گئے تحقیقی مقالے شائع کئے جاتے ہیں اور نئ شائع شدہ کتابوں پر تبصرے بھی شامل کئے جاتے ہیں۔
مدیر:
ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری